ETV Bharat / city

نابالغ لڑکی کے ساتھ زیادتی، مامی حراست میں - نوئیڈا

مقامی گاؤں کی رہائشی ایک نابالغ 12 سالہ دلت لڑکی نے ہریانہ کے رہائشی ایک شخص گجن سنگھ پر ہفتے کے روز اس کے ساتھ زیادتی کا الزام عائد کیا ہے۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ نوعمر اپنی مامی کے ساتھ کھیت پر گئی تھی۔ ایسا الزام ہے کہ مامی نے ہی نابالغ لڑکی کو ملزم کے حوالے کیا۔ اس کے بعد ملزم نے اس کے ساتھ مار پیٹ اور عصمت دری کی۔

Minor girl raped
نابالغ لڑکی کے ساتھ زیادتی
author img

By

Published : Jan 31, 2021, 12:22 AM IST

نوعمر کسی طرح اپنے گھر کے لیے فرار ہوئی اور راہگیروں کی مدد سے گھر پہنچی۔ گھر پہنچنے کے بعد نابالغ لڑکی نے اپنے کنبہ کے افراد کو بتایا۔ اس کے بعد لواحقین اور گاؤں والے متاثرہ کے ساتھ کوتوالی پہنچے۔

ویڈیو

پولیس نے ملزم اور مامی کے خلاف ایس سی /ایس ٹی اور پاسکو ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مامی کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ جاری ہے۔ ملزم کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کرنے کے لیے اہل خانہ اور بھیم آرمی کے اراکین نے کوتوالی میں ہنگامہ بھی کیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بہت جلد ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.