ETV Bharat / city

نوئیڈا: کورونا کو روکنے کے لیے میراتھن میٹنگ، نجی اسپتالوں نے تعاون کا یقین دلایا

author img

By

Published : Apr 17, 2021, 10:05 PM IST

کورونا کو قابو میں کرنے کے لیے نوئیڈا کے اندرا گاندھی آرٹ سینٹر کے آڈیٹوریم میں منعقد میٹنگ میں کووڈ - 19 کے انچارج آفیسر نریندر بھوشن نے نجی اسپتالوں کے مالکان سے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام نجی اسپتالوں کے آپریٹر اپنے اسپتال میں کووڈ 19 کے علاج و معالجے کے مناسب انتظامات کو یقینی بنائیں۔

marathon meeting to stop corona in indira gandhi art center
کورونا کو روکنے کے لیے میراتھن میٹنگ

کورونا کے بے قابو ہوتے حالات کے پیش نظر کووڈ 19 کے انچارج آفیسر نریندر بھوشن، پولیس کمشنر آلوک سنگھ اور ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی کے ذریعہ تمام نجی اسپتالوں میں کووڈ ۔ 19 کے علاج معالجے اور مناسب بستروں کو یقینی بنانے کے لیے نوئیڈا کے اندرا گاندھی آرٹ سینٹر کے آڈیٹوریم میں ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا۔

اس موقع پر کووڈ - 19 کے انچارج آفیسر نریندر بھوشن نے نجی اسپتالوں کے مالکان سے کہا کہ اس وقت کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ہم سب کورونا سے گذشتہ ایک برس سے جنگ لڑ رہے ہیں، گذشتہ برس سے نجی اسپتالوں نے کورونا کے مریضوں کا علاج ممکن بنانے میں ضلعی انتظامیہ کا بھرپور تعاون کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام نجی اسپتالوں کے آپریٹر اپنے اسپتال میں کووڈ 19 کے علاج و معالجے کے مناسب انتظامات کو یقینی بنائیں اور بستروں کی تعداد بھی بڑھائیں تاکہ تمام مریضوں کو مناسب معیار کے مطابق علاج مہیا کیا جاسکے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کووڈ - 19 کے تمام اسپتالوں میں علاج سے متعلق پروٹوکول کی تعمیل کو یقینی بنایا جانا چاہیے، دوسری طرف ڈاکٹروں کے انتظامات، پیرا میڈیکل عملہ اور دیگر عملے کے انتظامات کے ساتھ ادویات کا انتظام بھی کیا جائے، تمام اسپتالوں میں آکسیجن کا مناسب انتظام برقرار رکھنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ گوتم بدھ نگر ضلع گذشتہ ایک برس سے علاج و معالجے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے جبکہ کورونا کو قابو میں کرنے کے لیے کارروائی کو یقینی بناتے ہوئے اس ضلع کا امیج دوسرے اضلاع سے مختلف ہے لہذا ہم سب کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ موجودہ کورونا کے بڑھتے ہوئے انفیکشن کے ساتھ باہمی ہم آہنگی قائم کر کے کورونا کے تمام مریضوں کے لیے حکومت کی منشا کے مطابق علاج کی فراہمی کا نظام قائم کریں۔

اجلاس میں ضلعی انتظامیہ کو تمام نجی اسپتالوں کے آپریٹرز کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ موجودہ وقت میں وہ کووڈ 19 کے علاج و معالجے کے سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.