اتر پردیش نوئیڈا کے کوتوالی جیور علاقے کے ایک گاؤں میں رہنے والی (55 سالہ) دلت خاتون کی اجتماعی عصمت دری اور درندگی کا 25 ہزار روپے کا انعامی اور مرکزی ملزم مہیندر کو پولس نے گرفتار کرلیا ہے۔ متاثرہ خاتون کے گھر والوں نے اس واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو سزائے موت دیئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ ملزم سے واقعے کے سلسلے میں مکمل پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ 3 دن کے اندر پولیس عدالت میں چارج شیٹ دائر کرے گی اور وہ عدالت سے اپیل کرے گی کہ اس معاملے کو فاسٹ ٹریک کورٹ میں سنا جائے۔
ڈی سی پی وومن سکیورٹی ورندا شکلا نے کہا کہ شیڈولڈ کاسٹ / ٹرائب پریوینشن آف ایکٹیورسٹی ایکٹ کے تحت ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ کو 2.5 لاکھ روپے کی پہلی مدد دی ہے۔ دوران علاج خاتون کا کامیاب آپریشن ہوا اور اب اس کی حالت بہتر ہورہی ہے۔ فرانسک ٹیم کی مدد سے اس واقعے میں ملوث لوگوں کے بارے میں صحیح معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
- مزید پڑھیں: نوئیڈا: لکھیم پور تشدد میں ہلاک ہونے والے کسانوں کی یاد میں کینڈل مارچ
- مظفرنگر: مشرا کے وزارت عہدے پر رہتے ہوئے کسانوں کو انصاف نہیں مل سکتا
ڈی سی پی ورندا شکلا نے بتایا کہ تحقیقاتی ٹیم نے خون کے نمونے، متاثرہ کے کپڑے، چپل اور گھاس کو نمونے کے طور پر لیا ہے جو کہ موقع واردات سے غازی آباد کے نواری میں فرانسک لیب کو بھیج دیا گیا ہے۔