ETV Bharat / city

جج کا سنسنی خیز الزام

ریاست اڑیسہ کے نیا گڑھ میں واقع خاتون عدالت کی جج دیپا داس نے وکلا پر ذہنی و جنسی استحصال کا الزام عائد کیا ہے۔

author img

By

Published : Sep 3, 2019, 11:25 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 8:54 AM IST

جج کا جنسی و ذہنی استحسال

جج کے مطابق وکلاء ان پر اپنی مرضی کے مطابق فیصلہ دینے کا دباؤ بناتے تھے۔ نوئیڈا میڈیا کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران جج دیپا داس نے بتایا کہ '2017 جنوری میں وہ نیا گڑھ ضلع کورٹ میں اپنا کام نمٹا رہی تھیں۔ اس دوران کچھ وکلاء نے ان پر اپنی مرضی کے مطابق فیصلہ دینے کا دباؤ بنایا۔'

انہوں نے بتایا کہ 'انہوں نے کچھ کیس میں تاریخ نہ دیتے ہوئے فیصلہ سنا دیا تھا جبکہ وکیلوں کی خواہش تھی کہ انہیں صرف تاریخ ملتی رہے۔ ایسا نہ کرنے پر وکلا نے ان کی عدالت کا بائیکاٹ کر دیا اور ان کی عدالت کے باہر کھڑے ہو کر ان کے نام لے کر گالی گلوچ دینے لگے۔'

دیپا داس نے اس کی شکایت کی۔ اس کے بعد پولیس کی تحویل میں وہ اپنے گھر پہنچیں۔ اگلے دن پھر وکیلوں نے انہیں گھیر لیا۔ تنگ آ کر انہوں نے ضلع جج کے ذریعے پولیس میں شکایت درج کرائی اور اپنے ساتھ ہوئے اس غیر اخلاقی حرکت کے لیے، قومی خواتین کمیشن، حکومت ہند، صدرجمہوریہ، وزارت قانون، ہائی کورٹ میں شکایت درج کرائی۔ جس کے پاداش میں دو دن بعد ان کا تبادلہ گج پتی ضلع میں کر دیا گیا۔

Intro:Women judge charge pc in noidaBody:خاتون سول جج کا وکلاء پر سنسنی خیز الزام

نوئیڈا:

اڑیسہ کے نیا گھڑھ عدالت میں سول جج سینئر ڈیویژن اسسٹنٹ سیشن جج وومین کورٹ دیپا داس نے وکلا پر ذہنی اور جسمانی استحصال کا سنسنی خیز الزام عائد کیا ہے۔ جج کے مطابق وکلاء ان پر اپنی مرضی کے مطابق فیصلہ دینے کا دباؤ بناتے تھے ۔نوئیڈا میڈیا کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران جج دیپا داس نے بتایا کہ کی 2017 جنوری میں وہ نیا گڑھ ضلع کورٹ میں اپنا کام نمٹا رہی تھی ۔اس دوران کچھ وکلاء لا نے ان پر اپنی مرضی کے مطابق فیصلہ دینے کا دباؤ بنایا ۔انہوں نے بتایا کہ کچھ کیس میں نے تاریخ نہ دیتے ہوئے یے فیصلہ سنا دیا تھا جب کہ وکیلوں کی خواہش تھی کہ انہیں صرف تاریخ ملتی رہے ایسا نہ کرنے پر وکلا نے انکی عدالت کا بائیکاٹ کر دیا اور ان کی کورٹ کے باہر کھڑے ہو کر کر ان کے نام لے کر گالی گلوچ شروع کردی ۔ دیپا داس نے ضلع جس سے اس کی شکایت کی -اس کے بعد پولیس کی تحویل میں وہ اپنے گھر پہنچیں۔ اگلے دن پھر وکیلوں نے انہیں گھیرلیا ۔تنگ آ کر انہوں نے ضلع جج کے ذریعے پولیس میں شکایت درج کرائی اور اپنے ساتھ ہوئے اس غیر اخلاقی حرکت کے لیے،قومی خواتین کمیشن، حکومت ہند، صدرجمہوریہ، وزارت قانون ،ہائیکورٹ میں شکایت درج کرائیں، جس کے پاداش میں دو دن بعد ان کا تبادلہ گج پتی ضلع میں کر دیا گیا ۔جہاں میں ابھی بھی کام کر رہی ہوں۔Conclusion:Serious charge against lawyer es
Last Updated : Sep 29, 2019, 8:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.