ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں کورونا کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور آج دوسرے دن بھی 200 سے زیادہ کورونا کے مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے، جبکہ 40 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 1121 ہو گئی ہے لیکن گزشتہ تین دنوں سے کورونا سے کوئی بھی موت واقع نہیں ہوئی ہے، ابھی تک کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 93 پر برقرار ہے۔
محکمہ صحت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بلا جواز گھروں سے باہر نہ نکلیں اور کووڈ-19 پروٹوکول پر سختی سے عمل کریں، حالانکہ گزشتہ دو دنوں سے ضلع میں کورونا کی ویکسین بھی نہیں لگائی جا رہی ہے۔