ETV Bharat / city

نوئیڈا میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اینٹیجن ٹیسٹنگ میں اضافہ

قومی دارالحکومت دہلی کا علاقہ نوئیڈا میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ کورونا سے متاثرہ تمام افراد کے لیے آئسولیشن سہولیات کو فوری طور پر مہیا کرائیں تاکہ ضلع میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤ کو بروقت روکا جاسکے۔

District Magistrate Sahas L.Y.
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی
author img

By

Published : Aug 19, 2020, 8:49 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کے پیش نظر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے رہائشیوں کو کورونا وائرس کے انفیکشن سے محفوظ رکھنے اور پروٹوکول کے مطابق متاثرہ افراد کے علاج کو ممکن بنانے کے لیے ہر سطح پر کام کررہے ہیں۔

اسی ضمن میں نوئیڈا ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلع میں مؤثر مہم چلاتے ہوئے کورونا سے متاثرہ تمام افراد سے ملاقات کریں اور آئسولیشن سہولیات کو فوری طور پر مہیا کرائیں تاکہ ضلع میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤ کو بروقت روکا جاسکے، اس کے لیے عہدیداروں کے ذریعہ وسیع پیمانے پر کیمپوں کا انعقاد کر کے اینٹیجن کٹس کے ذریعے کورونا ٹیسٹنگ کے کام میں اضافہ کیا جائے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے گھر گھر جاکر نگرانی(سرویلانس)مہم چلائی جارہی ہے، کورونا کے علامات موصول ہوتے ہی مریضوں کو فوری طور پر علاج فراہم کیا جائے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا کہ اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں سے انتظامی حکام کے ذریعہ فون پر مستقل بات چیت کرتے ہوئے ان کو فراہم کی جانے والی سہولیات کی مسلسل تحقیقات کی جانی چاہیے تاکہ کورونا سے متاثرہ تمام مریض جلد صحت یاب ہوسکیں اور اپنے اپنے گھروں کو لوٹ سکیں۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ صحت کے افسران کورونا کے حوالے سے اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھا رہے ہیں جس کا براہ راست فائدہ ضلع کے عوام کو پہنچ رہا ہے، لہذا محکمہ صحت کے افسران کو چاہئے کہ وہ اسی تقویت کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی جاری رکھیں تاکہ کورونا جیسے وبا سے عام لوگوں کو ضلع میں تحفظ فراہم کیا جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.