ETV Bharat / city

کورونا ہاٹ اسپاٹ علاقوں کا جائزہ - ای تی وی بھارت کی ٹیم نے کورونا ہاٹ اسپاٹ علاقوں کا جائزہ لیا

ریاست اترپردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا کے شہر گوتم بودھ نگر میں انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کی وجہ سے کئی مقامات کو سیل کردیا گیا ہے ، اب یہاں رہنے والے نہ تو گھر سے باہر آسکتے ہیں اور نہ کوئی ان سے ملنے جا سکتا ہے۔

نوئیڈا: ای تی وی بھارت کی ٹیم نے کورونا ہاٹ اسپاٹ علاقوں کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Apr 13, 2020, 4:32 PM IST

ضلع انتظامیہ کی جانب سے ہیلپ لائن نمبر 18004192211 جاری کیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ لاک ڈاؤن کے دوران لوگوں کو کھانے کی تکلیف نہ ہو۔

اس پرکوئی بھی شخص فون کرکے مدد مانگ سکتا ہے۔ سب سے زیادہ مدد کرنے کا کام انتظامیہ خصوصا ان علاقوں میں کررہی ہے جن کو سیل کردیا گیا ہے اور اسے ہاٹ سپاٹ کے طور پر قرار دیا گیا ہے۔

جب ای ٹی وی بھارت کی ٹیم ہاٹ اسپاٹ سیکٹر 8 میں پہنچی تو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وہاں کے لوگوں کے لیے ایک گاڑی میں راشن رکھا ہوا تھا۔

راشن لانے والوں نے بتایا کہ ہم انتظامیہ کے ذریعہ بنائے گئے کنٹرول روم سے ان لوگوں کے لیے راشن لے کر آئے ہیں جنہوں نے فون کے ذریعے ہمیں راشن کے لیے کہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب لوگ کنٹرول روم میں فون کرتے ہیں اور راشن کا مطالبہ کرتے ہیں تو انتظامیہ کی جانب سے راشن کا پیکٹ ان کے لیے بھیجا جاتا ہے۔

اس میں چاول، دال، آٹا، نمک، سرسوں کا تیل اور دیگر ضروری چیزیں ہیں۔ انتظامیہ کے ذریعہ لوگوں کو تمام سامان بلا معاوضہ دیا جارہا ہے۔

گوتم بودھ نگر ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لوگوں کو کورونا وبا سے بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔

اس کے پیش نظر 22 مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے اور انہیں ہاٹ اسپاٹ کے طور پر قرار دے کر سیل کردیا گیا ہے۔ ان جگہوں پر کنٹرول روم کے ذریعے لوگوں کو کھانا مہیا کرنے کا کام جاری ہے تاکہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.