ETV Bharat / city

ڈاکٹر پر حملہ کرنے والے غنڈے گرفتار - شرپسندوں کے خلاف غنڈا ایکٹ

گریٹر نوئیڈا کے جارچہ پولیس اسٹیشن کے پھول پور علاقے میں ڈاکٹر پر حملہ کرنے والے دو ملزمین کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

Hooligans arrested for attacking doctor
ڈاکٹر پر حملہ کرنے والے غنڈے گرفتار
author img

By

Published : May 28, 2021, 7:47 PM IST

دراصل کلینک میں ڈاکٹر نے ایک نوجوان سے ماسک لگانے کو کہہ دیا تھا جس پر نوجوان مشتعل ہو گیا اور کچھ دیر بعد اپنے ساتھی کے ساتھ واپس آیا اور ڈاکٹر پر فائرنگ کردی۔

اس معاملے میں پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔

ڈاکٹر راجارام نے پولیس کو بتایا کہ جمعرات کو پھول پور کا پرمیت کلینک پر دوا لینے آیا تھا اس نے ماسک نہیں لگایا تھا۔ ڈاکٹر نے ماسک لگانے کے لئے کہا جس پر پرمیت ناراض ہو گیا۔گالی گلوچ کے بعد چلا گیا ۔

کچھ دیر بعد پریمت اپنے دوست راہول کے ساتھ موٹر سائیکل پر آیا اور کلینک میں گھس کر فائرنگ کر دی ۔ پھر پرمیت اور راہل فرار ہوگئے۔

پولیس نے اس معاملے میں مقدمہ درج کرکے پرمیت اور راہل کو گرفتار کیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں شرپسندوں کے خلاف غنڈا ایکٹ اور ضلع بدر کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.