40 پیٹی شراب کے ساتھ 3 نائجیریائی افراد کو پولیس نے گرفتارکیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ ان کے قبضے سے غیر قانونی بھانگ اور کثیر مقدار میں شراب اور 21 ہزار روپے برآمد کیے گئے ہیں۔
بتیاگیا کہ گرفتار نائجیریائی نشے کے کاروبار میں ملوث پائے گئے۔
یہ تینوں سیگما گریٹر نوئیڈا میں قیام پذیر تھے۔ پولیس نے تینوں ملزموں کے خلاف کیس درج کیا اور انھیں جیل بھیج دیا۔
نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا میں حصول تعلیم کے لئے بہت سے افریقی ممالک کے طلباء قیام پذیر ہیں، لیکن ان میں سے بعض اس طرح کے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے جاتے ہیں۔
پولیس ٹیم ایسے عناصر پر نظر رکھے رہتی ہے۔