گوتم بدھ نگر ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے بتایا کہ تقریبا 70 ہزار مزدوروں کا رجسٹریشن کرایا گیا تھا، لیکن اب ضلع میں صنعتی اکائیوں کو چلانے کی اجازت ہے، لہذا اب سیکڑوں مزدور کام کر رہے ہیں۔
ضلع مجسٹریٹ سہاس ایل وائی نے بتایا کہ ایک ٹرین سے تقریبا 1200-1500 افراد کو بھیجا جائے گا۔ ایسی صورتحال میں قریب چھ ہزار مزدوروں کو چار ٹرینوں کے ذریعہ بہار بھیجنے کے لئے تیاری ہے۔
سہاس ایل وائی نے معلومات دیتے ہوئے کہا کہ اب ضلع میں صنعتی اکائیوں کا آغاز ہوگیا ہے، ایسی صورتحال میں انہوں نے مزدوروں سے رکنے کی اپیل کی ہے۔
نیز انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں بہار کے مہاجر مزدور بھیجے جائیں گے۔ اس کے بعد مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، جھارکھنڈ اور دیگر ریاستوں کے مزدوروں کو بھیجنے کا انتظام کیا گیا ہے۔
ضلع مجسٹریٹ نے مہاجر مزدوروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ گوتم بدھ نگر ضلع میں رہنا چاہتے ہیں تو ان کا خیرمقدم ہے۔ ضلع انتظامیہ ہر طرح کی سہولیات مہیا کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ جن سنوائی پورٹل پر درخواست دینے کے بعد سب کے موبائل پر ایس ایم ایس بھیجا جائے گا۔ جس میں مقام اور وقت دیا جائے گا، ایسی صورتحال میں ایس ایم ایس ٹکٹ کی طرح کام کرے گا۔