ETV Bharat / city

نوئیڈا میں گوگل میپ کار پارکنگ کی تلاشی میں مدد کرے گا - نوئیڈا ٹریفک پولیس

نوئیڈا کے باشندوں کو پارکنگ کے مسئلے سے نجات دلانے کے لیے نوئیڈا ٹریفک پولیس نے اتھارٹی کے تعاون سے گوگل میپ پر شہر میں پارکنگ کے مقامات کو اپڈیٹ کرنا شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے پارکنگ تلاش کرنا آسان ہو جائے گا۔

Multi-storey car park in Sector 18
سیکٹر 18 میں کثیر المنزلہ پارکنگ
author img

By

Published : Aug 9, 2021, 11:16 AM IST

اترپردیش کے ہائی ٹیک شہر نوئیڈا میں گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے پارکنگ ایک بڑا مسئلہ بنتا جارہا ہے۔ نوئیڈا اتھارٹی نے اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے چار زیر زمین پارکنگ بنائے ہیں۔

سیکٹر 18 میں کثیر المنزلہ پارکنگ

اس کے علاوہ کچھ جگہوں پر سڑکوں پر سطحی پارکنگ (سرفیس پارکنگ) الاٹ کی گئی ہے لیکن لوگوں کو پارکنگ تلاش کرنے کے لیے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس پریشانی سے نجات کے لیے لوگ اب نوئیڈا میں گوگل کے ذریعے شہر میں پارکنگ کے مقامات کا بآسانی دیکھ سکینگے۔ تمام پارکنگ گوگل پر نظر آئے گی اور پارکنگ تلاش کرنا آسان ہو جائے گا۔

اس کے لیے نوئیڈا ٹریفک پولیس نے اتھارٹی کے تعاون سے گوگل پر سسٹم کو اپڈیٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔ ایک بار جب یہ نظام شروع ہو جائے گا تو لوگوں کو اپنی گاڑی کھڑی کرنے کے لیے پریشان نہیں ہونا پڑے گا۔

دراصل نوئیڈا شہر میں 60 سے زائد جگہوں پر سطحی پارکنگ کی جا رہی ہے۔ سیکٹر 18 میں کثیر المنزلہ پارکنگ کے علاوہ سڑکوں پر 34 مقامات پر سطحی پارکنگ ہے۔

اسی طرح بوٹینیکل گارڈن، دلت پریرنا استھل اور فلم سٹی میں بھی کثیر المنزلہ پارکنگ بنائی گئی ہے۔ ان میں سے کچھ پارکنگ اسپاٹ گوگل میپ کے ذریعے دیکھنے کے قابل ہیں، لیکن تمام پارکنگ اسپاٹ ابھی اپڈیٹ نہیں ہوئے ہیں۔

ایسی صورتحال میں جب لوگ متعلقہ جگہوں پر جاتے ہیں تو انہیں گاڑی پارک کرنے کے لیے بھٹکنا پڑتا ہے۔ اگر گاڑیاں اب سڑک کے کنارے کھڑی ہیں تو ٹریفک پولیس ان کا چالان کرتی ہے جس کی وجہ سے ڈرائیوروں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے لوگوں کی سہولت کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ گوگل پر پارکنگ کے تمام مقامات کو اپڈیٹ کیا جائے۔

ڈی سی پی ٹریفک گنیش شاہ نے بتایا کہ اس کے لیے نوئیڈا اتھارٹی کے ذریعے تمام پارکنگ مقامات پر نئے بورڈ لگائے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ جہاں پارکنگ ختم کر دی گئی ہے، وہاں پارکنگ کے بورڈ نہیں ہوں گے۔

اب نوئیڈا اتھارٹی نے فلم سٹی کے لیے مفت ای رکشہ سروس ان لوگوں کے لیے شروع کی ہے جو سیکٹر 16 اے میں واقع کثیر المنزلہ پارکنگ میں اپنی گاڑیاں کھڑی کرتے ہیں۔

یہ پارکنگ سیکٹر 16 میں واقع ایک پرائیویٹ اسکول سے متصل بنائی گئی ہے۔ اس پارکنگ کی تعمیر کے لیے 111 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ در حقیقت نوئیڈا کے سیکٹر 16A میں بڑی تعداد میں نجی کمپنیاں، میڈیا اداروں اور دیگر اداروں کے دفاتر ہیں۔ کثیر المنزلہ پارکنگ کے بعد فلم سٹی میں لگنے والے ٹریفک میں کمی آئی ہے۔اس پارکنگ میں 755 کاریں اور 110 دو پہیہ گاڑیاں کھڑی ہو سکتی ہیں۔

اس سسٹم سے لوگوں کی مشکلات اور پریشانیوں سے نجات ملے گی اور نوئیڈا میں ٹریفک نظام میں بھی بہتری آئے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.