ETV Bharat / city

Furniture of Saharanpur: سہارنپور کا فرنیچر عوامی توجہ کا مرکز - Saras Aajeevika Mela in noida

سہارنپور کے خوبصورت اور دیدہ زیب لکڑی سے بنے فرنیچر پورے ہندوستان میں مشہور ہیں۔ نوئیڈا کے سیکٹر 33A میں لگا سرس اجیویکا میلہ عوامی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے Saras Aajeevika Mela Noida۔

Furniture of Saharanpur
Furniture of Saharanpur
author img

By

Published : Mar 11, 2022, 6:30 PM IST

نوئیڈا: اتر پردیش کے نوئیڈا سیکٹر 33A نوئیڈا ہاٹ میں جاری سرس اجیویکا میلہ میں دن بہ دن خریداروں کی بھیڑ بڑھتی جا رہی ہے۔ یہاں مصنوعات اور فینسی پروڈکٹس کی فروخت سے اسٹال چلانے والوں کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وزارت دیہی ترقی کی ٹیم نے بھی اسٹالز کا دورہ کیا اور آپریٹرز کی محنت کو سراہا۔

ویڈیو دیکھیے۔

اس تناظر میں سہارنپور کا ہینڈی کرافٹیڈ لکڑی کا روایتی فرنیچر لوگوں کی توجہ اپنی جانب کھینچے ہوئے ہیں۔

سہارنپور کے خوبصورت اور دیدہ زیب لکڑی سے بنے فرنیچر پورے ہندوستان میں مشہور ہیں۔ مشکلات کے باوجود یہاں کے ہنرمند اس فن کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔

تقریباً ایک لاکھ کاریگر اور مزدور اس کاٹیج اور دستکاری کی صنعت سے وابستہ ہیں۔ سہارنپور کا لکڑی کا خاص تراشیدہ فرنیچر خلیجی ممالک کے ساتھ ساتھ یورپ کو بھی برآمد کیا جاتا ہے Furniture of Saharanpur۔

دکاندار محمد سلیم کہتے ہیں کہ عوام کا اس طرح اچھا رجحان ہے، لوگ اپنے گھروں کو سجانے کے لئے بڑی تعداد میں سامان کو خرید کر لے جا رہے ہیں۔

ایک کارخانہ چلنے سے ہزاروں لوگوں کو روزگار ملتا ہے، اس میں خواتین گھریلو کام کے علاوہ اس کام سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔

اس سوال کے جواب میں محمد سلیم نے کہا کہ گذشتہ سال کی بنسبت اس سال آمدنی میں اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:

جدید دور میں جہاں گھروں کو سجانے کیلئے نت نئی اشیا مارکیٹس میں متعارف ہوتی ہیں، وہی لکڑی سے تیار کیا گیا فرنیچر گھر کی خوبصورتی کو مزید بڑھا دیتا ہے۔

اس میلے میں فرنیچر کے علاوہ کئی طرح کے سامان دستیاب ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.