نوئیڈا فیس - 3 کی پولیس نے سیکٹر 63 سے پانچ لٹیروں کو گرفتار کیا جبکہ ایک موقع سے فرار ہوگیا۔ فرار بدمعاش کی سرگرمی سے تلاش جاری ہے۔
گرفتار بدمعاشوں کے پاس سے دو موٹر سائیکل، ایک اسکوٹی 24 موبائل فون اور چار چاقو برآمد کیے گئے ہیں۔
ایس پی سٹی ونیت جیسوال نے بتایا کہ 'صنعتی سیکٹروں اور بازاروں میں گاڑیوں اور موبائل فون کی لوٹ، چوری کی وارداتیں ہوئی تھیں لیکن بدمعاش گرفت میں نہیں آ رہے تھے۔'
مخبر کی اطلاع پر اتوار کو فیس تھری کی پولیس نے ان پانچ بدمعاشوں کو گرفتار کیا۔گرفتار بدمعاشوں میں گوتم بدھ نگر کے جارچہ کے فرقان، شاہنواز، ہاپوڑ کا فرحان خان، صاحب آباد کا عادل اور نوئیڈا سیکٹر 58 کا امن بھدوریا شامل ہیں۔
ایس پی سٹی نے بتایا کہ مفرور ملزم غازی آباد کے وجے نگر کا امن بھدوریا ہے۔ جس کو پولیس تلاش کر رہی ہے۔ ونیت جیسوال نے بتایا کہ ان بدمعاشوں کی گرفتاری سے دہلی اور نوئڈا کے مختلف علاقوں میں چوری اور لوٹ کی دس وارداتوں کا خلاصہ ہوا ہے۔