خالص اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلع فوڈ سیفٹی اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی مہم جاری ہے۔
اس تناظر میں فوڈ سیفٹی افیسر شمش النیہاء آر پی گپتا اور رینو سنگھ نے سیکٹر 70 نوئیڈا میں واقع میسرز رودر آئل اینڈ فلور کمپنی کا معائنہ کیا۔
موقع پر موجود ایک ٹینک میں لگ بھگ 450 لیٹر ناقص اور غیر معیاری سرسوں کا تیل پکڑا گیا جس کا نمونہ لے کر باقی سرسوں کا تیل سیز کر دیا گیا۔ جس کl قیمت 52000 روپے کے قریب بنتی ہے۔
مزید برآں سیکٹر 53 میں واقع اندراج اینڈ سنز سے پریوار برانڈ سرسوں کے تیل کا نمونہ ٹیسٹ کے لئے جمع کیا گیا۔ ایک اور ٹیم نے ٹپل روڈ جیور کے رامشورم سویٹ اور ریفریشمنٹ ہاؤس سے مٹھائی کا نمونہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: آبادی کے تناسب سے اردو کی کتابوں کے خریدار کم: ایس فضیلت
نمونے لکھنؤ میں جانچ کے لئے لیبارٹری بھیجے جارہے ہیں۔ انکوائری رپورٹ موصول ہونے پر ضابطہ کے مطابق قانونی کارروائی کی جائے گی۔