ETV Bharat / city

کسان تحریک کی آڑ میں سیاسی پارٹیاں اپنا مفاد حاصل کررہی ہیں: ان داتا بھارت کسان سنگھ - حکومت امداد یافتہ بھارت کسان سنگھ

تینوں زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کی تحریک کو زبردست پزیرائی مل رہی ہے۔ پورے ملک سے کسانوں کی تحریک کو بھر پور حمایت حاصل ہے جس سے تحریک مزید اثر دار اور پائیدار ہوتی جا رہی ہے۔

کسان تحریک کی آڑ میں سیاسی پارٹیاں اپنا مفاد حاصل کررہی ہیں

author img

By

Published : Mar 16, 2021, 8:29 PM IST

Updated : Mar 16, 2021, 10:36 PM IST

حکومت امداد یافتہ ان داتا بھارت کسان سنگھ کا کہنا ہے کہ' لوگوں کو قانون کی سمجھ آنے لگی ہے، جس کی وجہ سے کسان اب تحریک سے دور ہونے لگے ہیں۔

کسان تحریک کی آڑ میں سیاسی پارٹیاں اپنا مفاد حاصل کررہی ہیں

نوئیڈا کے میڈیا کلب میں صحافیوں سے مخاطب ان داتا بھارت کسان سنگھ کے قومی چیئرمین ٹھاکر سنیل سنگھ نے دعویٰ کیا کہ۔ تحریک کی آڑ میں سیاسی پارٹیاں اپنا مفاد حاصل کر رہی ہیں اور کسانوں کو بھڑکا رہی ہیں۔ تحریک برائے نام رہ گئی ہے۔ ٹینٹ خالی پڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ' جن رہنماؤں کو کوئی نہیں جانتا تھا وہ اب اپنے آپ کو کسان رہنما بتا رہے ہیں جو ایک سازش ہے، چند لوگوں نے پوری تحریک کو یرغمال بنا رکھا ہے'۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ' اصل کسان تو کھیتوں میں کٹائی کر رہے ہیں تو پھر یہ لوگ کون ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کو حمایت دینے والی سیاسی پارٹیاں صرف جھوٹ اور بھرم پھیلا رہی ہیں کہ منڈیاں ختم ہو جائیں گی اور ایم ایس پی نہیں ملے گی، کسانوں کی زمیں سرمایہ داروں کے حوالے کر دی جائیں گی یہ سب جھوٹ پر مبنی ہے۔ تنظیم کے قومی کنوینر پرشانت تیاگی نے کہا کہ' راکیش ٹکٹ اور ان کی حامی سیاسی پارٹیوں نے جھوٹ اور بھرم پھیلایا ہے۔

انہوں نے کہا جن رہنماؤں کو کوئی نہیں جانتا تھا وہ اپنے آپ کو کسان بتا رہے ہیں جو ایک سازش ہے۔اس تحریک کو چند لوگوں نے یرغمال بنا رکھا ہے۔ کانگریس کے لوگ ہیں جو اس تحریک کو چلا رہے ہیں۔ بھارت کسان سنگھ بہت جلد ان کے حقائق سامنے لائے گا اورقانون کے حق میں ریلی نکالے گا۔

Last Updated : Mar 16, 2021, 10:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.