جانکاری کے مطابق آج 49 کسانوں کو رہا کیا گیا ہے۔ جیل انتظامیہ کے مطابق اب سب کو رہا کر دیا گیا ہے۔
جہاں جیل سے رہا ہونے والے کسانوں اور پارٹی لیڈران کا پھولوں اور ہار سے استقبال کیا۔
نوئیڈا کسان تحریک میں پولیس نے 103 کسانوں کو جیل بھیجا تھا۔ نوئیڈا سیکٹر 5 ہرولہ بارات گھر میں جاری نوئیڈا اتھارٹی کے خلاف احتجاج میں انل یادو نے کہا کہ نوئیڈا نے کبھی ایسا منظر نہیں دیکھا جہاں ماؤں بہنوں کے ساتھ بدتمیزی اور بزرگوں کو پولیس گرفتار کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوئیڈا کے کسانوں پر مظالم حکومت کی مرضی کے تحت کئے جا رہے ہیں اور حکمران جماعت اور عوامی نمائندوں کو ذہن میں رکھنا چاہیے کہ چھ ماہ بعد انہیں ووٹ مانگنے کے لئے ان لوگوں کے درمیان آنا ہوگا۔
مزید پڑھیں:
مظفر نگر میں کسان مہاپنچایت کے بعد جاٹ اور مسلمانوں میں نزدیکیاں بڑھیں
انہوں نے کہا کہ اگر تمام جیلوں میں بند کسانوں کو غیر مشروط طور پر جلد رہا نہ کیا گیا تو نوئیڈا کے کسان مہا پنچایت کر کے تحریک کو بڑا کرنے کا کام کریں گے اور اگر انہیں دوبارہ جیل جانا پڑے گا تو کانگریس پارٹی کے لوگ پیچھے نہیں ہٹیں گے۔