ETV Bharat / city

غازی پور بکرا منڈی میں آسمان چھوتی قیمتیں - قیمت 20 ہزار روپے مانگ رہے ہیں

عیدالاضحیٰ میں چند دن باقی ہیں اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے سلسلے میں مویشی منڈیوں میں شہریوں کا رش بڑھ گیا۔ کوئی بکروں کی تلاش میں ہے، تو کوئی بڑا جانور خریدنے کا خواہشمند ہے لیکن قربانی کے جانوروں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں۔

goats
بکرا مارکیٹ
author img

By

Published : Jul 18, 2021, 5:46 PM IST

دہلی کے غازی پور منڈی میں بکرے، دنبے اور بھینس کی بڑی تعداد سنت ابراہیمی کے پیش نظر بیچنے کے لیے لائی گئی ہے۔ لوگوں کا ہجوم بھی ہے لیکن قربانی کے جانور خریدنے آئے شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی ہے۔ منڈی میں جانوروں کے آسمان سے باتیں کرتے نرخوں نے عام آدمی کی قوت خرید کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

بعض شہری صرف ریٹ پوچھنے پر ہی اکتفا کر رہے ہیں۔ بکرا خریدنے آئے محمد جاوید نے بتایا کہ قیمتیں کافی زیادہ ہیں۔ کم سے کم 40 ہزار روپے جوڑے سے کم قیمت پر بکرے نہیں مل رہے ہیں۔ یہ بکرے بھی نہ تندرستی کے اعتبار سے اور نہ ہی دیکھنے کے لحاظ سے اس قیمت مستحق ہیں۔ لیکن قربانی بھی ضروری ہے۔

بکرا مارکیٹ

محمد جاوید کا کہنا ہے کہ پچھلے سال دس ہزار روپے کی قیمت کے بکرے کافی بہتر مل رہے تھے لیکن اس بار ایسا نہیں ہے۔ دوسرے خریدار عدنان نے بتایا کہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی ضروری ہے لہذا ہم نے مہنگے بکرے لینے پر اکتفا کیا لیکن اپنی استطاعت کے مطابق 18000 روپے کا خریدا گیا بکرا قیمت کے اعتبار سے اچھا نہیں ہے۔ غیر صحت مند بکروں کی جوڑیاں 50 ہزار سے کم قیمت میں دستیاب نہیں ہیں۔ اوسط درجے کے بکرے کی قیمت 20 ہزار روپے مانگ رہے ہیں۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ انہیں جانور فروخت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا میں ویکسین کی قلت، سلاٹ بکنگ کے باوجود لوگ ٹیکے سے محروم

مویشیوں کے بیوپاریوں کا مؤقف ہے کہ وہ قربانی کے جانور دوسرے علاقوں سے فروخت کے لیے لاتے ہیں جہاں انہیں کھانے پینے کے علاوہ منڈیوں کا کرایہ بھی دینا پڑتا ہے۔ ایسے میں قیمتیں کم کرنا ان کے لیے کسی بڑے نقصان سے کم نہیں۔

شہریوں کا مؤقف ہے کہ جانوروں کی قیمتیں قابو میں رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ نمود و نمائش کے بجائے اس کو دینی فریضہ سمجھا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.