عالمی وبا کووِڈ-19 اور لاک ڈائون کے پیش نظر محکمہ ایکسائز کی ٹیم نے غیر قانونی طور شراب کا کاروبار کرنے والوں اور مافیا پر روک لگانے کے لئے چیکنگ مہم جاری رکھی ہوئی ہے۔
ایکسائز ٹیم نے ضلع کے مختلف علاقوں اور مشکوک مقامات بشمول: شاہبری، ہیبت پور، بسرکھ، کھیڈ چوگن پور، چپیان بزرگ میں چھاپہ مار کارروائی کی۔ تاہم دوران چھاپہ کوئی غیر قانونی شراب برآمد نہیں ہوئی۔
ڈسٹرکٹ ایکسائز آفیسر راکیش بہادر سنگھ نے کہا کہ اسی طرح کی چیکنگ مہم مسلسل جاری رہے گی ’’تاکہ شراب مافیا غیر قانونی طور شراب فروخت کرنے سے باز رہیں اور اگر کوئی شراب فروخت کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔‘‘
انہوں نے کہا کہ عالمی وبا کووِڈ19 کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر قانونی شراب کی فروخت پر روک لگانے کے مقصد سے اس طرح کی مہم جاری رکھی جائے گی۔