ETV Bharat / city

نوئیڈا: 8 مریض صحت یاب ہوکر گھر روانہ

کوروناوائرس سے مثبت پائے گئے 8افراد کو نوئیڈا میں صحتیاب ہونے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے۔

نوئیڈا: 8 مریض صحت یاب ہوکر گھروں کی اور روانہ
covid19
author img

By

Published : Apr 29, 2020, 4:29 PM IST

گوتم بودھ نگر سے 8 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا، جہاں شاردا اسپتال سے 4 مریضوں کو ڈسچارج کیا گیا، 2 -2مریضوں کو جیمز اور پی جی آئی سے فارغ کیا گیا۔

صحتیاب مریضوں میں 2 تبلیغی جماعت کے اراکین بھی شامل ہیں۔ ان افراد کو گریٹر نوئیڈا کے بیگم پور میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔ 10 اراکین دہلی جماعت میں شامل ہوکر گریٹر نوئیڈا آئے تھے۔ ان میں سے دو اراکین کی مثبت رپورٹ آئی تھی۔ اب صحتیاب ہونے کے بعد دونوں کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

دیگر فارغ ہونے والے افراد میں ایک خاتون نرس بھی شامل ہے جو گاما، گریٹر نوئیڈا کی رہائشی ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے صحتیاب ہوئے مریضوں پر پھولوں کی بارش کی اور تالیاں بجا کر الوداع کہا۔ اسپتال کے ترجمان اجیت کمار نے بتایا کہ یہ تمام افراد 14 تاریخ کو اسپتال آئے تھے۔ ان میں سے دو مہاراشٹرا کے، ایک گاما سیکٹر کی خاتون اور سیکٹر 8 سے تعلق رکھنے والی ایک نوعمر لڑکی شامل ہیں۔ ان کی رپورٹ منفی آنے کے بعد آج ڈسچارج کردیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.