ETV Bharat / city

بچوں کیلئے منعقدہ میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر کفیل کی جانب سے مفت ادویات تقسیم

author img

By

Published : Nov 14, 2021, 10:44 PM IST

خدمت عوام یووا سمیتی کی جانب سے منعقدہ میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر کفیل خان نے کہا کہ یہ ان کا 240 واں فری میڈیکل کیمپ تھا۔ عوام کی خدمت کے لیے میڈیکل کیمپ لگا کر بہت سکون اور راحت نصیب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس کیمپ میں بہت سے بچوں کا معائنہ کیا لیکن ہمیں ایسے مزید میڈیکل کیمپ لگانے کی ضرورت ہے جسے ہم جلد ہی ترتیب دیں گے۔

ڈاکٹر کفیل کی جانب سے مفت ادویات تقسیم کی گئیں

گزشتہ 7 سالوں سے متاثر کن خدمات کے لیے مشہور اتر پردیش کے لونی غازی آباد کی سماجی تنظیم 'خدمت عوام یووا سمیتی' نے یوم اطفال کے موقع پر ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں مشہور ماہر امراضِ اطفال ڈاکٹر کفیل خان نے شرکت کی اور سینکڑوں بچوں کا خود معائنہ کیا اور مفت دوائیں بھی دیں۔

ڈاکٹر کفیل خان نے بتایا کہ یہ ان کا 240 واں فری میڈیکل کیمپ تھا۔ عوام کی خدمت کے لیے میڈیکل کیمپ لگا کر بہت سکون اور راحت نصیب ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اس کیمپ میں بہت سے بچوں کا معائنہ کیا لیکن ہمیں ایسے مزید میڈیکل کیمپ لگانے کی ضرورت محسوس ہوئی۔ جسے ہم جلد ہی ترتیب دیں گے۔خدمت عوام یووا سمیتی کے صدر مارٹن فیصل نے تنظیم کے تمام کارکنان اور خصوصاً ڈاکٹر کفیل خان کا شکریہ ادا کیا اور یہاں مزید ایسے فری میڈیکل کیمپ لگانے کی بات بھی کی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر کفیل نے عوام کا دل اس وقت بھی جیت لیا تھا جب جیل سے رہائی کے بعد بہار میں آنے والے سیلاب کے دوران انہوں نے مفت میڈیکل کیمپ لگائے جس سے ان لوگوں کو فائدہ پہنجا جن کی ڈاکٹروں تک رسائی ممکن نہیں تھی۔

آپ کو بتادیں کہ تین دن قبل ہی اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے ڈاکٹر کفیل خان کو برخاست کردیا ہے۔ وہ بی آر ڈی میڈیکل کالج گورکھ پور میں آکسیجن کی قلت کے سبب ہونے والی بچوں کی اموات کے بعد سے معطل تھے اور ڈی جی ایم ای ڈائریکٹریٹ سے منسلک تھے۔ اس موقع پر مارٹن فیصل، سلمان منصوری، معاذ عادل، محمد نوشاد، جان محمد، ساجد ملک، وائم ملک، آصف ادریسی، شانو خان، معاذ رضوان، سدن صدیقی، وسیم احمد، انس صدیقی، شاہ رخ، عامر، محمد متین، مفتی فرقان قاسمی، حسن رضا، سوربھ، عارف منصوری، شاکر رانا سمیت خدمت عوام کے سیکڑوں متعدد کارکنان موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.