ETV Bharat / city

Dog Sterilization and Vaccination Campaign: نوئیڈا میں کتوں کی نس بندی اور ویکسینیشن مہم - نوئیڈا میں کتوں کی نس بندی اور ویکسینیشن

ایک کتے کی نس بندی کروانے پر ایک ہزارروپے خرچ ہوتے ہیں۔ اس 1000 میں آر ڈبلیو اے 250 روپے اور گریٹر نوئیڈا اتھارٹی 750 روپے دے گی۔ نس بندی کے ساتھ ساتھ سیکٹرمیں کتوں کی ویکسینیشن کیمپ کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ جن کتوں کی نس بندی اور ٹیکہ لگایا جائے گا، ان کی گردن کے گرد پٹا لگاکر نشان زد کیا جائے گا۔

نوئیڈا میں کتوں کی نس بندی اورویکسینیشن مہم

author img

By

Published : Feb 16, 2022, 7:51 PM IST

اتر پردیش کے نوئیڈا شہر کے دیہاتوں اور سیکٹروں میں پالتو اور آوارہ کتوں کی دہشت دن بدن بڑھتی جارہی ہے۔
کبھی کوئی کتا کسی گاڑی کے نیچے آکر مر جاتا ہے تو کبھی کتا کسی کو کاٹ لیتا ہے۔لیکن نوئیڈا اتھارٹی آنکھیں بند کئے ہوئے ہے۔

کتوں سے بچاؤ کے لئے کوئی مناسب کاروائی نہیں کر رہی ہے۔آج بھی سیکٹر51 میں کھانا بنانے والی گھریلو ملازمہ کو کتے نے کاٹ لیا۔

نوئیڈا میں کتوں کی نس بندی اورویکسینیشن مہم
نوئیڈا میں کتوں کی نس بندی اورویکسینیشن مہم

ایک بچے کے منھ کو کتے نے نوچ لیا تھا ۔مختلف سیکٹروں کے آر ڈبلیو اے نوئیڈا انتظامیہ کو یاداشت دے چکے ہیں کہ ان کتوں کی بڑھتی تعداد پر روک لگائی جائے لیکن افسران ان سنی کرتے رہے ہیں۔
ایسے میں گریٹر نوئیڈا میں واقع سیکٹر ڈیلٹا-2 آر ڈبلیو اے نے ایک خصوصی مہم شروع کی ہے، جس میں آر ڈبلیو اے کے رہائشی آوارہ کتوں سے بچاؤ کے لیے نس بندی اور ویکسینیشن کرانے کا کام کریں گے۔

ڈیلٹا ٹو آر ڈبلیو اے کے ممبران کا کہنا تھا کہ سیکٹر میں خوفناک کتوں کی دہشت دن بدن بڑھ رہی ہے۔ کتے آئے روز لوگوں پر حملہ کر کے زخمی کرتے ہیں۔ اس لیے آر ڈبلیو اے نے کتوں کی نس بندی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گریٹر نوئیڈا اتھارٹی اور سیکٹر کے ساتھ مل کر اس مہم پر جلد ہی کام کیا جائے گا۔

ایک کتے کی نس بندی کروانے پر ایک ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں۔ اس 1000 میں آر ڈبلیو اے 250 روپے اور گریٹر نوئیڈا اتھارٹی 750 روپے دے گی۔

نس بندی کے ساتھ ساتھ سیکٹر میں کتوں کی ویکسی نیشن کیمپ کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ جن کتوں کی نس بندی اور ٹیکہ لگایا جائے گا، ان کی گردن کے گرد پٹا لگا کر نشان زد کیا جائے گا۔

ضلع میں کتوں کا غول آئے روز لوگوں پر حملہ کرتا ہے۔ اس کے علاوہ شہر کے کئی علاقوں میں کتے ٹو وہیلر ڈرائیوروں کے پیچھے بھاگنا شروع کر دیتے ہیں۔ کئی بار موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھے شخص پر حملہ کر دیتے ہیں، موٹر سائیکل کے پیچھے بھاگنے پر گھبراہٹ میں حادثہ کا شکار ہو جاتا ہے۔ لوگ سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی شکایات درج کروا رہے ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے آوارہ کتوں کے حوالے سے تاحال کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.