اترپردیش میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے آج سے پرچہ نامزدگی داخل کرنے آغاز ہوگیا تاہم جیور سے بی جے پی کے رکن اسمبلی دھیریندر سنگھ نے مذکورہ حلقہ سے بی جے پی امیدوار کے طور پر پرچہ نامزدگی داخل کردی۔ BJP’s Dhirendra Singh files Nomination from Jewar
پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے قبل دھیریندر سنگھ نے ربوپورہ میں واقع سنگھ فارم ہاؤس پر منعقد ایک تقریب میں شرکت کی اور پھر سورج پور کے کلکٹریٹ کے لیے روانہ ہوئے۔ انہوں نے جیور سے اپنا پرچہ داخل کیا۔
انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے عوام کو شر پسند عناصراور اراضی مافیوں سے نجات مل چکی ہے۔ ریاست کے لوگوں کو گڈ گورننس، پُر امن ماحول، تعلیم، پانی، بجلی اور سڑک جیسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست میں مکمل اکثریت کے ساتھ دوبارہ بی جے پی کی حکومت بنے گی۔
مزید پڑھیں:Delegation Meets Noida MLA: نوئیڈا کے رکن اسمبلی سے ترقیاتی کام کا مطالبہ
اس موقع پر قانون ساز کونسل کے رکن نریندر بھاٹی،رکن اسمبلی دادری تیج پال سنگھ ناگر، ضلع صدر وجے سنگھ بھاٹی،دادری چیرمین گیتا پنڈت،ضلع پنچایت صد امیت چودھری،راکیش راگھو وغیرہ موجود تھے۔