نوئیڈا: وزیر اعظم نریندر مودی Prime Minister Narendra Modi کے اعلان کے بعد پیر کی صبح سے ہی اتر پردیش کے نوئیڈا میں ہیلتھ ورکرز، فرنٹ لائن ورکرز اور بزرگ افراد کو کورونا کا بوسٹر ڈوز ملنا شروع ہو گیا۔
کورونا ویکسین کی یہ تیسری خوراک نوئیڈا Third Dose of Corona Vaccine میں بوسٹر خوراک کے طور پر دی جا رہی ہے۔ لوگوں کی بڑی تعداد بوسٹر ڈوز Booster Dose لینے کے لئے ہسپتال پہنچی جس کے سبب ہر سینٹر پر طویل قطاریں لگ گئیں۔ واضح رہے کہ فی الحال تیسری خوراک صرف ہیلتھ ورکرز اور فرنٹ لائن ورکرز Health and Front line Workers for Booster doses in Noida کے ساتھ ساتھ سنگین بیماریوں میں مبتلا شہریوں یا بزرگوں کو دی جا رہی ہے۔
ڈاکٹر ڈی کے گپتا، چیئرمین، فیلکس ہسپتال کے ڈاکٹر نے کہا کہ بوسٹر خوراک 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو دی جا رہی ہے۔ کورونا کی تیسری لہر جاری ہے۔ زیادہ خطرے کے پیش نظر یہ خوراک ہیلتھ ورکرز، فرنٹ لائن ورکرز یا بزرگ شہریوں کو دی جا رہی ہے جو سنگین بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج تقریباً 800 ویکسن لگائی گئی ہیں۔ فیلکس ہسپتال میں 24/7 کورونا ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:
اے این ایم اوشا نے کہا کہ بوسٹر ڈوز لیتے وقت اس بات کا خیال رکھا جا رہا ہے کہ جنہوں نے 39 ہفتے پہلے دوسری خوراک لی ہے وہی بوسٹر خوراک کے لیے اہل ہیں۔جنہوں نے پہلے دو ویکسین لگوائی ہیں انہیں انہیں ہی بوسٹر خوراک مل رہی ہے۔