ریاست اترپردیش کے ضلع نوئیڈا میں کانگریسی کارکنان نے بڑھتی بے روزگاری، کسانوں کے مسائل اور امن و امان کی خراب صورتحال کی وجہ سے مقامی رکن پارلیمان اور سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر مہیش شرما کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا۔
کافی تعداد میں کانگریسی کارکنان نے سیکٹر 27 میں واقع سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر مہیش شرما کی رہائش گاہ پر احتجاج کرنے کے بعد میمورنڈم پیش کیا۔
اس موقع پر رکن پارلیمنٹ مہیش شرما نے کانگریسی وفد کو یقین دلایا کہ ان کے تمام مطالبات کو اعلی کمان تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کانگریسی وفد کے ذریعہ مقامی رکن اسمبلی پنکج سنگھ کو بھی میمورنڈم حوالے کیا جا چکا ہے۔
اس احتجاج میں کانگریس کے ریاستی سیکریٹری ویریندر، ضلعی صدر منوج چودھری، مہانگر صدر شہاب الدین، یوتھ کانگریس کے ضلع صدر پرشوتم ناگر، دنیش اوانا، لیاقت چودھری، خاتون ضلع صدر انیتا شاردا بھی موجود تھے۔