اس موقع پر مہا نگر صدر شہاب الدین نے عہدیداروں کو میٹنگ میں بتایا کہ اگست کرانتی کے موقع پر مہا نگر کانگریس کمیٹی کی طرف سے 9 اگست کو ایک پیدل مارچ کا اہتمام کیا جائے گا۔
اس پیدل یاترا کے ذریعے عام لوگوں کو جوڑا جائے گا اور پوسٹرز اور بینرز کے ذریعے بی جے پی کی عوام دشمن پالیسیاں اور خواتین کے خلاف زیادتی اور تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کو بتایا جائے گا۔ یہ پیدل یاترا اٹا مارکیٹ سیکٹر 19 سے نیا بانس تک نکالا جائے گا۔
اس موقع پر سیوا دل اور او بی سی سیل کے نئے مقرر کردہ صدور انوپم اوبرائے اور امیت یادو کا مہانگر کانگریس کمیٹی نے ہار پہنا کر استقبال کیا۔
اس موقع پر سیوا دل کے صدر انوپم اوبرائے اور امیت یادو نے لوگوں سے گزارش کی کہ وہ کانگریس حکومت کی طرف سے کیے گیے عوام دوست کاموں اور نظریات کو لوگوں تک لے جائیں۔
مزید پڑھیں:
کانگریس کے رہنما حشمت رانا کا پارٹی دفتر میں استقبال
اس موقع پر اے آئی سی سی دنیش اوانا، او بی سی جنرل سکریٹری پھیرے سنگھ ناگر، خزانچی سنجے تنیجا، کسان کانگریس ضلع صدر گوتم اوانا، او بی سی ریاستی نائب صدر رام کمار تنور، ترجمان پون شرما، پی سی سی پرمود شرما، این ایس یو آئی ضلع صدر راجکمار مونو، نائب صدر ڈاکٹر سیما، رضوان چودھری، سیکرٹری بیرو دیوی، نریندر بھاٹی، بلاک صدر رنبیر بھاٹی، جاوید خان، نوشاد، اشرف اور درجنوں دیگر کارکنان موجود تھے۔