ETV Bharat / city

نوئیڈا: کانگریس پارٹی کی جانب سے اجلاس کا انعقاد - اتر پردیش کے نوئیڈا

اجلاس پارٹی لیڈر جاوید خان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جس میں پارٹی کو مضبوط بنانے اور عوام کو جوڑنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تنظیم کو مضبوط کرنے کے لیے جاوید خان کی قیادت میں کانگریس کا اجلاس

author img

By

Published : Oct 12, 2020, 5:00 PM IST

ہاتھرس معاملے کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ اور بی جے پی حکومت کے خلاف بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران کانگریس پارٹی کی جانب سے بھی سیاسی سرگرمیاں تیز کی جا رہی ہیں۔

کانگریس پارٹی کی جانب سے اتر پردیش کے نوئیڈا میں پارٹی کو بنیادی سطح پر مضبوط اور عوام کو پارٹی کے ساتھ جوڑنے کے کی غرض سے ایک بلاک سطحی اجلاس منعقد کیا گیا۔

تنظیم کو مضبوط کرنے کے لیے جاوید خان کی قیادت میں کانگریس کا اجلاس

اجلاس پارٹی لیڈر جاوید خان کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، جس میں پارٹی کو مضبوط بنانے اور عوام کو جوڑنے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران پارٹی لیڈران نے دعویٰ کیا کہ ’’آنے والا وقت کانگریس کا ہوگا۔‘‘

جاوید خان نے اس موقع پر کہا کہ ’’لوگ بی جے پی سے بدظن ہو چکے ہیں اور وہ تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ کانگریس سب سے بہتر متبادل ہے جو عوام کی بے لوث خدمات انجام دے رہی ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.