نوئیڈا: اتر پردیش کے نوئیڈا مہا نگر کانگریس Noida Congress Party کے صدر رام کمار تنور کی قیادت میں بشن پورہ سیکٹر 58 میں واقع کانگریس پارٹی کے مہا نگر دفتر میں خواتین کے تعلق سے منشور جاری کیا گیا۔
نیشنل میڈیا پینلسٹ اور سوشل میڈیا کی نائب صدر پنکھوری پاٹھک National Media Panelist and Vice President of Social Media Pankhuri Pathak نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار کوئی سیاسی جماعت خواتین کے لیے خصوصی منشور لے کر سامنے آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس منشور کو 6 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جس میں خواتین کے لیے عزت نفس، خود انحصاری، عزت وقار، تعلیم، تحفظ، صحت کے تحت کئی اسکیموں کی تفصیلات دی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرینکا گاندھی Priyanka Gandhi نے خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے اتر پردیش کے آئندہ انتخابات میں انہیں 40 فیصد ٹکٹ دینے کا وعدہ کیا تھا جسے وہ پورا کر رہی ہیں۔
خواتین کی بڑی تعداد نے ریاست بھر میں الیکشن لڑنے کے لیے درخواستیں بھیجی ہیں۔
مہا نگر صدر رام کمار تنور نے بتایا کہ کانگریس کارکنان خواتین کے منشور کو گھر گھر لے کر جائیں گے اور اسی مناسبت سے کل خواتین کی جانب سے پد یاترا بھی نکالی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:
کانگریس کی مہا نگر نائب صدر گیتا شرما، ارمیلا چودھری، گگن دیپ کور، میٹرو پولیٹن سکریٹری راما نیر، شریا دیب، میٹروپولیٹن سکریٹری روبی چوہان، منجو شرما، انیتا گپتا، شیبا رضا، میٹروپولیٹن جنرل سکریٹری رام کمار شرما، جنرل سکریٹری ہریندر شرما وغیرہ موجود تھے۔