ETV Bharat / city

'ٹک ٹاک' ویڈیو پر لائک نہ ملنے پر خودکشی - نوئیڈا

نوئیڈا کے سالار پور گاؤں میں رہنے والا 18 سالہ اقبال ' ٹاک ٹاک' ویڈیوز بناتا تھا ویڈیو پرلائک نہ ملنے کی وجہ سے وہ کافی پریشان تھا۔ جس کی وجہ سے اس نے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ ایڈیشنل ڈی سی پی نے بتایا کہ جمعہ کے روز پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔

'ٹک ٹاک' ویڈیو پر لائک نہ ملنے پر خودکشی

author img

By

Published : Apr 18, 2020, 11:42 AM IST

سوشل میڈیا پراپنی تشہیر کو لے کر ہر شخص مختلف طریقے اپنا رہا ہے، خاص طور پران دنوں' ٹک ٹاک' کے ذریعے ہر خاص و عام اپنی ویڈیوز بناکر لائک اور شئر چاہ رہاہے، تاکہ بڑے پیمانہ پر لوگ انہیں پہچان سکیں۔ان میں سے کچھ کامیاب ہیں اور کچھ کامیابی کے فقدان کی وجہ سے مایوسی کے باعث خودکشی کر رہے ہیں۔

'ٹک ٹاک' ویڈیو پر لائک نہ ملنے پر خودکشی

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل صنعتی شہر نوئیڈا کے کوتوالی سیکٹر39 کے سالارپور میں ایک لڑکے نے ٹک ٹاک پر لائک نہ ملنے کے سبب پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ اطلاع کے بعد پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مغربی بنگال کا رہائشی رحیم سالار پور گاؤں میں کنبے کے ساتھ رہتا ہے جہاں اس کا 18 سالہ بیٹا اقبال بھی اس کے ساتھ تھا۔ اقبال کو ٹِک ٹاک ویڈیوز بنانے کا شوق تھا۔

ایڈیشنل ڈی سی پی رنوجے سنگھ نے بتایا کہ ٹِک ٹاک ویڈیو میں اقبال کو لائک نہیں مل رہی تھی۔ وہ اس معاملے سے ذہنی طور پر پریشان تھا، جس کے سبب اس نے خودکشی کرلی۔

ایڈیشنل ڈی سی پی کے مطابق کنبہ نے ابھی تک اس تعلق سے کوئی شکایت نہیں کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.