ETV Bharat / city

بی جے پی جمہوریت مخالف جماعت ہے: لوہیا واہنی - کسانوں کی آمدنی

ریاست اتر پردیش میں آئندہ برس ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لیے تیاریاں شروع ہو گئی ہیں، سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز کو لبھانے کے لیے لائحہ عمل مرتب کیا جا رہا ہے۔

بی جے پی جمہوریت مخالف جماعت ہے: لوہیا واہنی

author img

By

Published : Jul 26, 2021, 8:10 PM IST

سماج وادی پارٹی لوہیا واہنی کا ایک اجلاس ضلع گوتم بدھ نگر کے نوئیڈا میں امبیڈکر سٹی میں پارٹی کے دفتر پر منعقد ہوا۔

لوہیا واہنی کے ضلع انچارج وجے یادو نے بتایا کہ آئندہ برس منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے تیاریاں شروع ہوگئی ہیں اور یہ تنظیم بوتھ پر بھر پور طریقے سے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے کارکنان سے اکھلیش حکومت کے دوران ہونے والے ترقیاتی کاموں کو عوام تک پہنچانے اور ’’ریاستی حکومت کی ناکامیوں‘‘ کو بھی اجاگر کرکے عوام کو آشنا کرانے پر زور دیا۔

لوہیا واہنی دیہی صدر ببو یادو نے کہا کہ ’’بی جے پی نے کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے وعدے کو پورا کرنے کی بات تو دور ان پر تین کالے قوانین نافذ کر دیئے ہیں اور اس کے خلاف کسانوں کے احتجاج کو دبانے کیلئے سازشیں بھی کی جا رہی ہیں۔ بی جے پی جمہوریت مخالف جماعت ہے، وہ آمرانہ ذہنیت رکھتی ہے جس کی وجہ سے آئینی اداروں کو مستقل کمزور کیا جا رہا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں:نوئیڈا: روڈ سیفٹی کو ترجیہات میں شامل کرنے کے لیے آگاہی پروگرام

ضلعی سیکریٹری اوم ویر یادو نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں سماج وادی پارٹی اپنی حکومت کے دوران ترقیاتی کاموں اور کارناموں کو سامنے رکھ کر الیکشن میں حصہ لے گی۔

ترجمان اور نائب صدر نور حسن نے کہا کہ جائزہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارٹی کی جانب سے بے روزگاری، کسانوں کے مسائل، مہنگائی، امن و امان کی ابتر صورت حال جیسے معاملات پر آواز اٹھائی جائے گی۔

یہ اجلاس پارٹی کے نوئیڈا کے جنرل سیکریٹری اور انچارج وجے یادو کی سربراہی اور نور حسن کی نظامت میں منعقد ہوا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.