10 رکنی مذاکراتی وفد قومی صدر سورن سنگھ کی سربراہی میں نوئیڈا اتھارٹی بھی پہنچ گیا لیکن انتظامیہ اور اتھارٹی کے درمیان معلومات کا مناسب تبادلہ نہ ہونے کی وجہ سے نوئیڈا اتھارٹی کے سی ای او نے وفد سے ملنے سے انکار کردیا۔ جس کی وجہ سے کسان ایکتا سنگھ کا ہنگامی اجلاس قومی سرپرست چودھری بالی سنگھ کی سربراہی میں نیٹھاری گاؤں میں منعقد ہوا.
مزید پڑھیں:کسانوں کا یمنا اتھاریٹی اور انتظامیہ کو 20 دنوں کا الٹی میٹم
جس میں یہ طے پایا کہ کسان اپنے مسائل کے حل کے لئے 2 اگست کو ہرولا سے نوئیڈا اتھارٹی تک نیم برہنہ مظاہرہ کریں گے۔ میٹنگ میں بنیادی طور پر چودھری بالی سنگھ ، سورن پردھان ، دھرمپال پردھان ،مقیم خان ، للت آوانا ، پپو پردھان ، اکھلیش پردھان ، امیت آوانا ، کمل یادو ، ارجن پرجاپتی وغیرہ نے شرکت کی۔