ضلع گوتم بودھ نگر کی عام آدمی پارٹی ویمنز سیل نے سیکٹر 49 نوئیڈا کے دفتر میں ضلعی صدر پریتی اپادھیائے کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد کیا۔ اس کا مقصد اترپردیش میں دہلی ماڈل کو نافذ کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ خواتین، مرد اور نوجوانوں کو عام آدمی پارٹی کی پالیسیوں سے جوڑنا ہے۔
اترپردیش میں عوام بی جے پی حکومت کے طرز عمل سے بے زار ہو چکے ہ اور وہ تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ ان کے سامنے عام آدمی پارٹی ایک بہتر متبادل ثابت ہو سکتی ہے۔
اس ضمن میں انیتا پال، انکیتا سسودیہ اور نیہا جھا کو سیکٹر 49 کے دفتر میں ضلعی صدر پریتی اپادھیائے نے عام آدمی پارٹی کی رکنیت دلائی۔
یہ بھی پڑھیں: نوئیڈا کے پُرامن ماحول کو بگاڑنے کی سازش
اس موقع پر انیتا پال نے کہا کہ میں زیادہ سے زیادہ نوجوان اور تعلیم یافتہ خواتین کو عام آدمی پارٹی کی پالیسیوں سے جوڑنا چاہتی ہوں۔ عام آدمی پارٹی کا اجلاس میں خاص کر کرن تیاگی، پریتی ناگر، کمل ماوی، کملیش چوہان، منوج یادو،راجیش اپادھیائے، رویندر کمار، گیتا چھتری وغیرہ عہدیدار موجود تھے۔