گجرات کے کوآپریٹو سیکٹر میں ایک مقبول شخصیت ہونے کے علاوہ اجے پٹیل کھیلوں میں خصوصاً شطرنج کی ترقی اور فروغ کے لئے ایک تحریک کا ذریعہ بھی ہیں۔
ان کے وژن کے ساتھ، گجرات اسٹیٹ شطرنج ایسوسی ایشن نے گجرات کے اسکولوں میں شطرنج کے تربیتی پروگرام متعارف کروائے جنھیں ریاست بھر میں زبردست پذیرائی ملی۔
انہوں نے سردار پٹیل شطرنج کالج کے آغاز کے لئے بھی اہم کردار ادا کیا۔ اجے پٹیل کی ایشین زون 3.7 کے صدر کی تقرری سے بھارت میں شطرنج کو فروغ ملے گا کیونکہ ورلڈ شطرنج فیڈریشن نے ملک کو خصوصی زون کا درجہ دیے رکھا ہے۔
مزید پڑھیں: سیدھی حادثہ: ریاستی حکومت کا 5-5 لاکھ معاوضہ دینے کا اعلان
جنرل باڈی نے ایک اور بڑے فیصلہ میں عالمی شطرنج فیڈریشن کے سامنے بھارت کی نمائندگی کرنے کے لئے انڈین فیڈریشن کے سکریٹری بھارت سنگھ چوہان کو نامزد کیا ہے۔