نوئیڈا: اتر پردیش نوئیڈا کے سیکٹر 93A میں واقع سپرٹیک ایمرالڈ کورٹ کے دونوں ٹاورز (اپیکس اور سیان) پر بلاسٹ ٹیسٹنگ کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ دھماکے کا ٹیسٹ 10 اپریل کو دوپہر 2.30 بجے ہوگا۔ دھماکہ خیز مواد صبح نو بجے کے قریب لایا جائے گا۔ ستون دو سے ڈھائی گھنٹے میں پھٹ جائے گا۔ سائرن بجیں گے تاکہ لوگ گھر کے اندر رہیں۔ واضح رہے کہ اپیکس ٹاور جس کی 29 منزلیں ہیں، اس کے تہہ خانے کے چار ستون( پیلر ) اور 14ویں منزل کے ایک ستون کو دھماکے سے اڑا دیا جائے گا Preparing to demolish the Apex Tower۔
مزید پڑھیں:
- After Two Years Ramazan Jumah Prayers in Mosques: دو سال بعد مسجدوں میں رمضان کے پہلے جمعے کی نماز ادا کی گئی
- Hajj Pilgrims 2022: سعودی عرب نے رواں برس 10 لاکھ عازمین حج کی تعداد مقرر کی ہے
اس کے لئے ایک ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے ۔ لوگوں کو کھلے مقامات اور بالکنیوں میں کھڑے ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس پاس کی سوسائٹی میں رہنے والے لوگوں کو بھی اس بارے میں مکمل معلومات فراہم کی گئیں ہیں ساتھ ہی ٹاور کے سامنے اور اے ٹی ایس ویلج کے سامنے والی سڑک کو بند کر دیا جائے گا۔