ریاست اترپردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا میں ایڈیشنل چیف سکریٹری میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر امیت موہن پرساد نے منگل کی صبح نوئیڈا کے سیکٹر 39 میں موجود نئے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں 400 بیڈ پر مشتمل کورونا ہسپتال کا معائنہ کیا۔
ہسپتال ٹاٹا کمپنی کی جانب سے کارپوریٹ سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے تحت تعمیر کیا گیا ہے۔ ہسپتال لیول 1 ، 2 اور 3 کیٹیگری پر مشتمل ہے۔
ایڈیشنل چیف سکریٹری صحت کے ساتھ ضلعی مجسٹریٹ سہاس ایل وائی، سی ای او نریندر بھوشن، سی ایم او انچارج ڈاکٹر نیپال سنگھ، گرینو اتھارٹی کے سی ایم ایس ڈاکٹر جی وی ڈھاکہ بھی موجود تھے۔
انہوں نے براہ راست پانچ اور چھٹویں منزل پر لیول 3 کے کووڈ-19 وارڈ کا بھی دورہ کیا۔
مزید پڑھیں:
کورونا وائرس کی وجہ سے ضلع عدالت بند
آپ کو بتا دیں کہ اس ہسپتال کو نوئیڈا اتھارٹی نے تعمیر کیا ہے، جبکہ کورونا کی تمام سہولیات ٹاٹا گروپ اور بل گیٹ فاؤنڈیشن نے فراہم کی ہیں۔
ہسپتال کورونا وائرس سے حفاظتی تمام سہولیات سے آراستہ ہوگا۔ یہاں اب تک 154 بیڈ تیار ہو چکے ہیں۔سبھی بیڈ پر آکسیجن مہیا کرایا جائے گا۔جبکہ آئی سی یو میں 24 بیڈ ہونگے۔7بیڈ ایمرجنسی میں رہیں گے۔