نوئیڈا کے اے سی پی رجنیش ورما نے بعض سیکٹروں کا پیدل ہی دورہ کیا اور مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ بھی کی۔ ساتھ ہی مقامی لوگوں سے ان کی پریشانیاں جاننے کی کوشش کی اور اس کو حل کرنے کا وعدہ بھی کیا۔ پولیس کے اس اقدام سے یقینی طور پر عوام میں پیدا ہونے والی بے چینی کم ہوئی ہوگی۔
نوئیڈا پولیس نے مختلف سیکٹرز اور سوسائٹی میں سیکورٹی سے متعلق تمام مسائل کے حل کے لیے '' پولیس آپ کے دوار'' پروگرام کی شروعات کی ہے، جس میں پولیس افسران مختلف سیکٹر اور سوسائٹی کا معائنہ کر کے سیکٹر کے لوگوں کے مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ رات کو اے سی پی کی سربراہی میں ہونے والا پیدل مارچ بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔