ETV Bharat / city

بی جے پی کے جواب میں عآپ ترنگا یاترا نکالے گی

عام آدمی پارٹی کے ریاستی صدر سبھاجیت سنگھ نے کہاکہ ترنگا یاترا کے ذریعے ہم حقیقی قوم پرستی کا پیغام لوگوں تک پہنچانے کا کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ' موجودہ بی جے پی حکومت نے نفرت پھیلانے اور لوگوں کو آپس میں لڑانے کے لیے ذات پات اور مذہب کی سیاست کو فروغ دے رہی ہے۔

The Aam Aadmi Party will work to spread the idea of ​​unity
بی جے پی کے جواب میں عآپ ترنگا یاترا نکالے گی
author img

By

Published : Aug 20, 2021, 4:11 PM IST

نوئیڈا: عام آدمی پارٹی کے ریاستی صدر سبجیت سنگھ اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا سیکٹر 52 پہنچے۔ میٹنگ کے دوران عام آدمی پارٹی کے ریاستی صدر سبھاجیت سنگھ نے کہاکہ ترنگا یاترا کے ذریعے ہم حقیقی قوم پرستی کا پیغام لوگوں تک پہنچانے کا کام کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ 30 اگست کو آگرہ، یکم ستمبر کو نوئیڈا، 14 ستمبر کو ایودھیا میں ترنگا یاترا نکالی جائے گی۔ دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سیسوڈیا، راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ ریاست میں ہونے والے تمام ترنگوں کے ریلی میں شامل ہوں گے۔

ویڈیو

موجودہ بی جے پی حکومت نے نفرت پھیلانے اور لوگوں کو آپس میں لڑانے کے لیے ذات پات اور مذہب کی سیاست کو فروغ دے رہی۔ عام آدمی پارٹی کی قوم پرستی ہندو، مسلم، سکھ، عیسائی، سب بھائی بہن ہیں، یہ ہماری قوم پرستی ہے۔ چھوٹے بچوں کے لیے اچھی تعلیم، مفت تعلیم، عالمی معیار کی تعلیم، یہ ہمارے لیے قوم پرستی ہے۔'

گاؤں کا غریب کسان ہو، ایک رکشہ ڈرائیور، ایک مزدور، ایک آٹو ڈرائیور، ایک عام آدمی، ہر ایک کے لیے مفت علاج کا نظام ہونا چاہیے، یہ ہمارے لیے قوم پرستی ہے، 24 گھنٹے 300 یونٹ مفت بجلی، کسان کو اپنی فصل کی قیمت ملنی چاہیے، نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرنا اور انہیں قومی دھارے میں لانا، ماؤں اور بہنوں کا تحفظ، مفت بس سفر، بزرگوں کو پنشن دینا عام آدمی پارٹی کی قوم پرستی ہے۔ اس وقت قوم پرستی کی تعریف وہ لوگ بتانے لگے ہیں جو ملک کو توڑ رہے ہیں، عام آدمی پارٹی ان کے خلاف قوم پرستی کے ہندو مسلم سکھ عیسائی بھائی چارے کے اتحاد کے تصور کو پھیلانے کا کام کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.