ETV Bharat / city

کووڈ 19 کے حوالے سے منعقدہ اجلاس

author img

By

Published : Apr 28, 2020, 9:00 PM IST

چیف ایکزیکیوٹیو آفیسر، گریٹر نوئیڈا اتھارٹی اور کووڈ۔19 کے انچارج آفیسر نریندر بھوشن کی سربراہی میں جمس میں ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا، جس میں چائلڈ پی جی آئی، شاردا ہسپتال، کیلاش ہسپتال، ضلع ہسپتال اور گلگوٹیا کورنٹائن سینٹر کے انچارج ڈاکٹر موجود تھے۔

کووڈ-19 کے حوالے سے منعقدہ اجلاس
کووڈ-19 کے حوالے سے منعقدہ اجلاس

اس کے علاوہ چیف ڈیولپمنٹ آفیسر انل کمار سنگھ اور ڈپٹی کلکٹر سنجے مشرا بھی موجود تھے۔ کووڈ 19 وائرس میں مبتلا افراد کے علاج و معالجے اور ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل عملے کی حفاظت کے بارے میں جِمس کے ڈائریکٹر بریگیڈ راکیش گپتا اور ان کی ٹیم کے ذریعہ تبادلہ خیال کیا گیا۔ کون سا مریض کس ہسپتال میں جائے گا اس بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ چائلڈ پی جی آئی میں داخل مریضوں کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور نمونہ رپورٹ پر تفصیل سے بات چیت کی گئ۔

نوئڈا میں کورونا وائرس کے کل 134 مریض ہیں۔ نوئڈا انتظامیہ کورونا کے مریض اور زیادہ نہ بڑھیں اس کے لیے کوشش کر رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اتر پردیش میں مسلسل کووڈ-19 کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 12 گھنٹوں میں 57 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ وہیں اتر پردیش میں کل کورونا مریضوں کی تعداد 2043 ہو گئی ہے۔ یہاں کورونا وائرس سے اب تک 31 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اتر پردیش میں 399 افراد کورونا وائرس سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.