ایس پی رہنماؤں اور کارکنوں نے نیتا جی کی سالگرہ کیک کاٹ کر اور پھل بانٹ کر منائی۔ ہر ایک نے خدا سے نیتا جی کی صحت اور لمبی عمر کی دعا کی۔
اس موقع پر ببلو چوہان اور اومپال رانا نے کہا کہ 'ایک عام کسان خاندان میں پیدا ہونے والا رہنما اپنی جدوجہد کے زور پر تین بار اتر پردیش کا وزیر اعلی اور ملک کا وزیر دفاع بن گیا۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی رہتے ہوئے انہوں نے کسانوں کے لیے بہت سارے فلاحی کام کیے۔'
انہوں نے 'کسانوں کے قرضوں کی معافی ، کسانوں کی انشورنس سمیت تمام کسان دوست کام انجام دئے۔ انہوں نے ہی کہا تھا کہ اگر کسانوں پر قرض ہے تو ان کی زمین کی نیلامی نہیں ہوگی اس لئے انہیں دھرتی پتر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ انہوں نے ہمیشہ غریبوں ،مظلوموں ، کسانوں ، طلباء اور نوجوانوں کے مفادات کے لیے کام کیا ۔ہم سب لمبی عمر کے ساتھ اچھی صحت کی دعا کرتے ہیں۔'
اس موقع پر ایس پی کے سینئر رہنماؤں چودھری جے کرن ، وکاس یادو ، مکیش پردھان ، راجندر اوانا ، امت بھاٹی ، وپین چوہان ، تنویر حسین ، سید آفاق ، ادیویر پردھان ، چنتو تیاگی ، شالنی کھری ، نیہا پانڈے ، سنجے تیاگی ، ارجن پرجاپتی ، منوج پرجاپتی، کلدیپ کسنا ، ستیندر یادو سمیت ایس پی کے بہت سے رہنما اور کارکنان موجود تھے۔