ETV Bharat / city

نوئیڈا: سی آئی ایس ایف کا جوان بھی کورونا سے متاثر - اترپردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل اترپردیش کے صنعتی شہر نوئیڈا کے ضلع گو تم بدھ نگر میں لاکھ کوششوں کے باوجود کورونا وائرس متاثرین کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔

نوئیڈا: سی آئی ایس ایف کا جوان بھی کورونا سے متاثر

author img

By

Published : Apr 25, 2020, 1:40 PM IST

ضلع میں کورونا وائرس کے مزید 6 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے، جن میں ایک سی آئی ایس ایف جوان بھی شامل ہے۔

متاثرہ جوان دہلی کے علاقے میور وہار کا رہنے والا ہے۔اس کے علاوہ دیگر 5 مریض سیکٹر 8 کی کچی آبادی کے رہنے والے ہیں۔ ان میں وائرس کے انفیکشن کی وجہ سیز فائر کمپنی ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ اس کمپنی نے نوئیڈا میں کورونا پھیلا نے میں کلیدی رول ادا کیا ہے۔سیز فائر میں اب تک 61 افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

اطلاع کے مطابق سی آئی ایس ایف کا جوان اپنی بیوی کے ہمراہ بخار کے سبب علاج کے لئے نوئیڈا سیکٹر 41 کے نجی اسپتال پہنچا۔ وہاں ایک نجی لیب کے دونوں کا ٹیسٹ کیا گیا۔

تحقیقات میں جوان کو مثبت اور اس کی اہلیہ کو منفی پایا گیا۔تصدیق کے بعد اسپتال کے 10 ملازمین کو بھی قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.