ملک میں پھیلی خطرناک وبا کورونا وائرس کو ختم کرنے اور اس کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاون جیسا اقدام پر عمل کرنے سے غریب لوگوں کو کافی زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
ان غرباء کی پریشانی اور کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں لڑنے والوں کے لیے تمام لوگ متحد ہوکر مختلف طریقوں سے فیڈ بطور تعاون پیش کررہے ہیں۔
اسی تناظر میں ایس پی ’پی اے سی‘ رام موہن سنگھ کی قیادت میں 49 ویں پی اے سی بٹالیئن کے افسران اور ملازمین نے بطور مدد 16،986،460 روپے پیش کیے۔
اس کے علاوہ 49 ویں پی اے سی بٹالیئن روزآنہ 200 کے قریب افراد کو خشک راشن گھر گھر تک پہنچا رہی ہے۔
اس راشن میں 5 کلو آٹا، 2 کلو چاول ، 2 کلو دالیں، 1 کلو نمک، تیل، صابن اور دیگر اشیاء ضروریہ شامل ہیں تاکہ کوئی بھوکا نہ رہ سکے۔ اور یہ کام سماجی دوری اور اپنے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جارہا ہے۔
پی اے سی کے عہدیداروں اور عملے کو اس وبا سے لڑنے کے لیے ایڈیشنل ایس پی رام موہن سنگھ کا مکمل تعاون حاصل ہے۔
رام موہن سنگھ اور ان کے کنبہ کے افراد کا کہنا ہے کہ ہم سب مل کر ملک میں پھیل رہی اس وبا کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔