ETV Bharat / city

نوئیڈا میں کورونا وائرس کے تین مریض صحتیاب - covid-19

تصدیق شدہ 11 مریضوں میں 3 کی جانچ رپورٹ منفی آنے کے بعد اب دوبارہ 48 گھنٹے بعد جانچ کی جائے گی۔

patients
patients
author img

By

Published : Mar 25, 2020, 11:00 PM IST

اترپردیش کے ضلع گوتم بودھ نگر میں کورونا وائرس سے متاثرہ تین افراد کی رپورٹ بدھ کے روز منفی آئی ہے۔ وہ 14 دن سے گریٹر نوئیڈا کے جمس اسپتال میں زیر علاج تھے۔

اسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر انوراگ بھارگو نے بدھ کے روز کہا کہ گریٹر نوئیڈا کے جمس اسپتال میں داخل خاتون سمیت تین کورونا مثبت لوگوں کی رپورٹ منفی آئی ہے۔ دو ہفتے قبل انفیکشن کی تصدیق کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

ڈاکٹر انوراگ بھارگو نے کہا کہ ان تینوں متاثرہ افراد کی 48 گھنٹے بعد دوبارہ جانچ کی جائے گی اور رپورٹ منفی آنے پر انہیں گھر بھیج دیا جائے گا۔ اس کے بعد یہ لوگ 15 دن تک اپنے گھروں میں تنہائی میں رہیں گے۔

ڈاکٹر بھارگو نے بتایا کہ نوئیڈا میں اب تک 362 نمونے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، ان میں سے کورونا وائرس کے 11 مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ 259 نمونوں کی رپورٹ منفی رہی ہے جبکہ 92 نمونوں کی جانچ رپورٹ کا انتظار ہے۔ تاہم ، یہاں 3 افراد کی منفی رپورٹ آنے سے یہاں کے ڈاکٹروں اور دیگر لوگوں نے راحت کی سانس لی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گوتم بدھ نگر ضلع میں گریٹر نوئیڈا میں 9 اور نوئیڈا میں 2 کورونا کے مریض پائے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.