ETV Bharat / city

انجیکشن کی بلیک مارکیٹنگ، ہسپتال عملہ سمیت 3 گرفتار

اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا کی تھانہ فیس - 2 پولیس نے ریمڈیسیور انجیکشن کی بلیک مارکیٹنگ کر رہے ہسپتال کے دو عملہ سمیت 3 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان سے 5 ریمڈیسیور انجیکشن برآمد کی ہے۔

3 arrested for injecting black marketing
انجیکشن کی بلیک مارکیٹنگ، ہسپتال عملہ سمیت 3 گرفتار
author img

By

Published : May 6, 2021, 9:40 PM IST

تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ یہ افراد کووڈ ۔ 19 سے متاثرہ مریضوں کے لواحقین سے سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کر رہے تھے اور انہیں انجیکشن زیادہ قیمت پر فروخت کر رہے تھے۔

ڈی سی پی ہریش چندر کے مطابق پولیس تھانہ فیس 2 نے ایک اطلاع کی بنیاد پر جمعرات کی سہ پہر کو نعیم ، نثار اور پرویش نامی تین افراد کو گرفتار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ان کے پاس سے 5 ریمڈیسیور انجیکشن برآمد کیا ہے۔ یہ انجیکشن کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج کے لئے فائدہ مند ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران پولیس کو معلوم ہوا کہ گرفتار ملزمان میں نعیم گریٹر نوئیڈا کے نوین ہسپتال میں کام کرتا ہے جبکہ پرویش طبی نمائندہ (میڈیکل ریپرزینٹیٹو) ہے۔ پولیس کو اطلاع ملی کہ یہ لوگ دو ہزار روپے کی قیمت کے انجیکشن کو 30 سے ​​40 ہزار روپے میں فروخت کرتے تھے۔

ڈی سی پی نے بتایا کہ پولیس ان سے یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ ان لوگوں کے پاس سے برآمد ہونے والا ریمڈیسیور انجیکشن کہاں سے ملا تھا۔ ہمیں شبہ ہے کہ میڈیکل اسٹورز کے چلانے والے اور کچھ ہسپتالوں کا عملہ بھی اس بلیک مارکیٹنگ میں ملوث ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.