آپ کو بتا دیں کہ یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کے سبب بس میں تلنگانہ میں پھنسے راجستھان کے مزدوروں کو لے جا یا جا رہا تھا۔
تاہم ضلع کے مونڈورا منڈل کے بُساپور کے قریب بس کے ڈرائیور نے توازن کھودیا اور بس الٹ گئی۔
اس حادثہ میں بس کا ڈرائیور زخمی ہوگیا تاہم بس میں سفر کرنے والے تمام مزدور محفوظ رہے۔اطلاع ملتے ہی عہدیدار وہاں پہنچے جنہوں نے صورتحال کاجائزہ لیا اور دوسری بس سے ان مزدوروں کو روانہ کیا۔