ETV Bharat / city

مالیگاؤں پولس انتظامیہ کی اپیل، جلوس عیدمیلادالنبی میں صرف دس علماء کی شرکت

جشن عید میلادالنبی کے موقع پر انتظامیہ نے آل انڈیا سنی جمعیتہ علماء سے اپیل کی تھی کے وہ جلوس کو حکومت کی جاری کردہ ہدایت کی روشنی میں سادگی کے ساتھ نکالیں.

malegaon police administration appeals
مالیگاؤں پولس انتظامیہ کی اپیل
author img

By

Published : Oct 29, 2020, 10:27 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں جشن عید میلاد النبی کے موقع پر شہر کے ایڈیشنل ایس پی چندرکانت کھانڈوی نے شہریوں کو جشن عید میلاد النبی کی مبارکباد پیش کی اور اپیل کی کہ عقیدت مند اس دن عبادت کا اہتمام کریں اور سادگی کے ساتھ عید میلاد منائیں.

ملک سمیت پوری دنیا کو کورونا جیسی وبائی بیماری نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس میں ہمارا اپنا شہر بھی شامل تھا اس وبائی امراض میں ہم نے اپنوں کو بھی کھویا ہے، ریاستی حکومت نے کورونا کے پیش نظر سبھی مذہب کے تہواروں کو سادگی سے منانے کی اپیل کی ہے جس کے چلتے گزشتہ دنوں میں جتنے بھی تہوار آئے ہیں ان سبھی تہواروں کو سادگی سے منا کر حکومت کے ساتھ تعاون کیا گیا ہے.

اس سال جشن عید میلاد النبی کے موقع پر انتظامیہ نے آل انڈیا سنی جمعیتہ علماء سے اپیل کی کہ وہ جشن عید میلاد النبی کے موقع پر نکلنے والے علامتی جلوس کو حکومت کی جاری کردہ ہدایت کی روشنی میں سادگی کے ساتھ نکالیں، اسلئے شہر میں جشن عیدمیلادالنبی کا علامتی جلوس صرف 10 علماء دین کے ساتھ نکے گا۔

اس جلوس میں شہریوں کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی، شہر کے ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی نے عوام سے اپیل کی ہیکہ وہ جلوس میں شرکت نہ کریں،وہیں دعا کا پروگرام آن لائن منعقد کیا جاۓ گا،ہم آئندہ سال منعقد ہونے وال جشن عید میلاد النبی کو بہت ہی دھوم دھام سے منائں گے.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.