ETV Bharat / city

مالیگاؤں: 5 نئے مثبت کیسز

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں کوروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اب تک کل 37 مثبت مریضوں کی تشخیص ہوئی ہے، نیز ابھی تک 2 افراد اس مرض سے وفات پا چکے ہیں۔ اس کے علاوہ کورونا متاثرین میں سے ابھی تک کوئی بھی صحتیاب نہیں ہو پایا ہے۔

malegaon
مالیگائوں: 5نئے مثبت کیسز کے ساتھ ہی کوروناوائرس متاثرین کی تعداد 37
author img

By

Published : Apr 15, 2020, 4:40 PM IST

جنوبی مہاراشٹر کے ناسک ضلع میں سب سے زیادہ کورونا وائرس مریضوں کی تعداد مالیگاؤں میں ہے۔ جس کے سبب مالیگاؤں کو ریڈ زون مانا جا رہا ہے۔

بدھ کو کوروناوائرس سے متاثرین 5 نئے افراد کی تشخیص ہوئی ہے جنہیں سیول اسپتال میں رکھا گیا ہے، مالیگاؤں سینٹرل علاقے کے سبھی کوروناوائرس مثبت مریضوں کو سیول اسپتال، جیون اسپتال اور منصورہ اسپتال میں رکھا گیا ہے۔

کورونا وائرس کی پرائمری طبی جانچ سیول اسپتال میں جاری ہے، تاہم مثبت پائے گئے مریضوں کے اہل خانہ کو قریش جماعت خانہ اور مالیگاؤں ہائی اسکول میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ناسک ضلع کا پہلا کورونا وائرس مریض - جس کا تعلق لاسل گاوں سے تھا - صحت یاب ہوچکا ہے اور ڈاکٹروں نے تالیاں بجا کر اس کو دواخانہ سے رخصت کیا تھا۔

ناسک ضلع میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی کل تعداد 46 ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.