ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں کے قومی شاہراہ ٹیہرہ پھاٹے پر گزشتہ شام کو ایک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک نامعلوم 65 سالہ بزرگ کو کسی گاڑی نے ٹکر مار دی، جس کی وجہ سے بزرگ کی جائے حادثہ پر ہی موت واقع ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق لاش کی شاخت کی کوشش کی گئی لیکن ان کی پہچان کے لیے کوئی بھی سامنے نہیں آیا، اس لیے تمام قانونی مراحل کی تکمیل کے بعد بزرگ کی لاش کو لاوارث قرار دیتے ہوئے عائشہ نگر قبرستان میں شرعی طریقے سے تدفین کر دی گئی.
اس ضمن میں شیخ شفیق نے بتایا کہ شعبان (پکارے والے) اور محمد شریف دیگر اشخاص نے لاش کے تجہیز و تکفین کی تمام ذمہ داری کے ادا کیا۔
موصوف نے مزید کہا کہ اس طرح کا معاملہ شہر میں نیا نہیں ہے، اس سے قبل بھی 4 سے 5 ایسے واقعات پیش آچکے ہے جس میں لاوارث لاش کو تدفین کیا جا چکا ہے اور شاخت کے دوران کوئی بھی سامنے نہیں آیا، یہ شہر کے لیے لمحہ فکر کی بات ہے کہ مسجدوں اور میناروں والے شہر میں اس طرح کے حالات پیش آرہے ہیں.