ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں دستور بچاؤ کمیٹی کے زیر اہتمام ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا، جس میں یہ طئے کیا گیا کہ 29 فروری کو این پی آر کے تعلق سے بڑے پیمانے پر عوامی رہنمائی اجلاس کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں جسٹس کولسے پاٹل، یوگیندر یادو اور عمر خالد کو بطور مقرر مدعو کیا گیا ہے۔
این پی آر سے متعلق بیداری مہم - دستور بچاو کنیٹی کے بانی نہال احمد کو خراج عقیدت پیش
مالیگاؤں میں 29 فروری کو دستور بچاو کمیٹی کے بانی نہال احمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے این پی آر پر عوامی بیداری اجلاس کا اہتمام کیا جائے گا۔
دستور بچاو کمیٹی کے رکن پریس کانفرنس کرتے ہوئے
ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں دستور بچاؤ کمیٹی کے زیر اہتمام ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا، جس میں یہ طئے کیا گیا کہ 29 فروری کو این پی آر کے تعلق سے بڑے پیمانے پر عوامی رہنمائی اجلاس کا اہتمام کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں جسٹس کولسے پاٹل، یوگیندر یادو اور عمر خالد کو بطور مقرر مدعو کیا گیا ہے۔
دستور بچاؤ کمیٹی کے کنوینر مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ 'عوام میں این پی آر کے تعلق سے بے چینی کا ماحول ہے کیونکہ عوام کو این پی آر کے تعلق سے مکمل علم نہیں ہے۔ لوگ ہر طرح سے این پی آر، این آر سی اور سی اے اے کے خلاف احتجاج تو کر رہے ہیں لیکن انہیں ساتھ ہی صحیح رہنمائی کی ضرورت بھی یے۔'
سنی جمعیت اسلام کے صدر صوفی غلام رسول قادری نے کہا کہ 29 فروری 2020 کو مالیگاؤں کے اجلاس میں جسٹس کولسلے پاٹل، یوگیندر یادو اور عمر خالد کو مدعو کیا گیا ہے کیونکہ انھوں نے اس عنوات پر مطالعہ کیا ہے اور وہ عوام کی رہنمائی کرے گے اور آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا۔محترمہ شان ہند نہال احمد نے کہا کہ 29 فروری کو محروم ساتھی نہال احمد کی برسی ہے اور اس موقع پر اس طرح کے اجلاس کو منعقد کرنا ہے مرحوم کے لیے خراج عقیدت بھی ہوگی گزشتہ دنوں شان ہند کی قیادت میں خواتین نے قدوائی روڈ پر سے اےاے کے خلاف احتجاج کیا تھا۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 11:51 PM IST