پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ضلع نوادا کے چندوارہ گاؤں سے کئی افراد گنگا نہان کے لیے ایک گاڑی سےضلع پٹنہ کے باڑھ واقع اُماناتھ جا رہے تھے تبھی بھاگن بگہہ بازار کے قریب دوسری گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کے دوران یہ حادثہ ہوگیا۔ اس حادثے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو بہار شریف صدر اسپتال میں داخل کروایا۔ علاج کے دوران خاتون سوہن دیوی کی موت ہوگئی جبکہ چھ افراد کو سنگین حالت میں ریفر کر دیا گیا ہے۔