ETV Bharat / city

بہار کے آشوتوش کی زندگی پلاسٹک مہم کے لیے وقف

ملک میں سنگل یوز پلاسٹک پر پابندی عائد کرنے کے لیے ایک مہم چل رہی ہے۔ ای ٹی وی بھارت بھی اس مہم کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔ اس کی تھیم 'نو پلاسٹک لائف فینٹاسٹک' رکھی گئی ہے۔ اس مہم کی 23 ویں کڑی پر پیش ہے خصوصی رپورٹ۔

The life of a man named Ashutosh in Bihar is dedicated to the plastic campaign
بہار کے آشوتوش کی زندگی پلاسٹک مہم کے لیے وقف
author img

By

Published : Jan 3, 2020, 2:35 PM IST

پلاسٹک کے استعمال کے خلاف آگاہی پھیلانے کے لیے ہلسا بہار کا ایک سماجی کارکن مستقل طور پر ایک مہم چلا رہا ہے۔ آشوتوش کمار جب نویں جماعت میں تھے، تب ہی سے وہ سماجی کاموں میں پیش پیش رہے ہیں۔

زیادہ تر آشوتوش ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں جاتے ہیں، اور لوگوں کو پلاسٹک کے استعمال کے مضر اثرات سے آگاہ کرتے ہیں۔

بہار شریف میونسپل کارپوریشن کے کمشنر سورو کمار جوروال نے کہا کہ نہ صرف بڑے لوگ بلکہ بچے بھی ان کی باتیں سنتے ہیں۔ وہ اسکول میں جاکر بچوں کو بھی پلاسٹک کے نقصانات کی بابت بتاتے ہیں۔ ان کی باتیں نوجوانوں کو کافی ترغیب دیتی ہیں۔

بہار کے آشوتوش کی زندگی پلاسٹک مہم کے لیے وقف

وہ بچوں کے ساتھ ساتھ ان کے والدین سے بھی پلاسٹک کے مضر اثرات پر بات کرنے کو کہتے ہیں۔ وہ انھیں پلاسٹک کے استعمال کے خلاف عہد لینے کے لئے بھی تحریک دیتے ہیں۔

کمار کی بات چیت سے بچوں پر مثبت اثر پڑتا ہے، کیونکہ وہ تبدیلی کے ذریعہ بن رہے ہیں، اپنی باتوں کو پھیلاتے ہیں اور آس پاس کے لوگوں کو پلاسٹک کا استعمال نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے پورے بہار میں 'گٹکھا چھوڑو' کی تحریک چلائی تھی۔ اب وہ 'سوچھّ بھارت مشن' اور 'جل جیون ہریالی' مہم سے وابستہ ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے آشوتوش نے کہا 'مجھے ہمیشہ سے ہی سماجی کام کرنے میں دلچسپی رہی ہے۔ 1991 میں، میں نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر پلاسٹک کے استعمال کے خلاف پہلی مہم کا آغاز کیا۔ ہر اتوار کو ہم گٹر کو صاف کرتے تھے اور اپنی صفائی ستھرائی کے عمل کے دوران ہم نے محسوس کیا کہ پلاسٹک نکاسی پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ کی سب سے بڑی وجہ ہے'۔

انہوں نے اپنی پوری زندگی معاشرے اور ملک کے لیے وقف کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آشوتوش نے بتایا کہ انہوں نے شادی نہ کرنے اور سیاست سے دور رہنے کا عزم کیا ہے۔

Intro:Body:

Jan 3 - Plastic Campaign Story - Ashutosh Kumar from Nalanda, who has taken a vow to serve the nation being a bachelor, aware people Single Use Plastic Ban

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.