ETV Bharat / city

ضرورت مند لوگوں کو ماسک تقسیم کررہے ہیں تبریز - ای ٹی وی بھارت کی خبر

عالمی وبا کورونا کے قہر کو کم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے ماسک لگانا ضروری قرار دیا گیا ہے، ایسے میں چند لوگ سامنے آئے ہیں اور عوام میں اپنے پیسوں سے ماسک تقسیم کر رہے ہیں۔

Tabrez distributing masks to needy people
ضرورت مند لوگوں کو ماسک تقسیم کررہے تبریز
author img

By

Published : May 18, 2021, 10:59 PM IST

بھارتی ریاست راجستھان کے ناگور ضلع ہیڈکوارٹر کے جامع مسجد کے پاس رہنے والے تبریز خان ماسک بنا کر اسے لوگوں کو تقسیم کر رہے ہیں۔ تبریز خان کورونا وبا کے اس دور میں ہزاروں لوگوں کو ماسک تقسیم کر چکے ہیں۔

تبریز خان کورونا وبا کے مدنظر لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے اپنے گھر میں ہی مشین لگا کر ماسک تیار کر رہ ہیں اور ضرورت مند لوگوں کو تقسیم کر رہے ہیں۔

تبریز خان کا کہنا ہے کہ میری اس ماسک تقسیم کرنے کی کوشش میں میرے دوست خالد حسین بھی میرا پوری طرح سے تعاون کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں عوام سے اپیل کروں گا کہ جو بھی گائیڈ لائن حکومت کی جانب سے جاری کی جا رہی ہے، اس کا مکمل طور پر خیال رکھیں۔

تبریز خان کا کہنا ہے کہ جب تک لاک ڈاؤن جاری رہےگا تب تک میں اسی طرح سے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔ واضح رہے کہ تبریز خان نے گذشتہ برس بھی لاک ڈاؤن کے دوران کافی لوگوں کو ماسک تقسیم کیے تھے، جس کے بعد میں ناگور میں ان کی کافی تعریف بھی ہوئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.